دوسری جنگ عظیم میں جاپان کیخلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظرانداز کر دیا گیا۔
بیجنگ میں ہونے والی تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف نے شرکت کی ، اس کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ، تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی ، چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کے لیے آئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
تقریب میں جنگ عظیم دوم میں ہلاک فوجیوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں چینی ترانے کی فوجی دھنوں پر گونج، توپوں کی سلامی دی گئی۔
چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی
اس کے علاوہ پریڈ میں چین کے جدید ترین بری، بحری اور فضائی فورسز کے لیے تیار نئے ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26عالمی رہنما تقریب میں شریک ہوئے۔
