کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا۔
گبریئیلا زالچ کو شاہانہ کھانے کے جرم میں 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ، یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس کے مطابق گبریئیلا 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، انہوں نے 9 مرتبہ کھانوں پر سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو خرچ کیے۔
امریکی جھنڈا جلانے پر ایک سال جیل کی سزا ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے تھے ، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کرکے رقم واپس کر دی تھی۔
گبریئیلا زالچ اس سے قبل بھی بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ ہیں۔ انہیں پہلی بار 2021 میں گرفتار کیا گیا، جون میں بھی انہوں نے بدعنوانی کے ایک اور کیس اور اثر ورسوخ کے غلط استمال میں اعتراف جرم کیا تھا، جس پر انہیں دو سال سزا سنائی گئی تھی۔
انڈونیشیا: سابق وزیر زراعت کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا
عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد گبریئیلا زالچ نے 2 لاکھ یورو بطور جزوی معاوضہ ادا کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔
