افغانستان میں قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1411 تک پہنچ گئی۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، زلزلے میں 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔
تائیوان کے دارالحکومت میں 6 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کنڑ میں ہوا ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زلزلے کا مرکز صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا میں 6 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں منہدم ، درجنوں افراد زخمی
واضح رہے جس دن افغانستان میں زلزلہ آیا تھا اسی رات اسلام آباد اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
