جنگ عظیم دوم میں جاپان کیخلاف فتح کی یاد میں چین میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی، چینی صدر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
بیجنگ میں منعقد ہونے والی تقریب میں جنگ عظیم دوم میں ہلاک فوجیوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں چینی ترانے کی فوجی دھنوں پر گونج، توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ، تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پریڈ میں چین کے جدید ترین بری، بحری اور فضائی فورسز کے لیے تیار نئے ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26عالمی رہنما تقریب میں شریک ہوئے۔
پریڈ کے مہمان خصوصی روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان تھے۔ جاپان کے خلاف جنگ لڑنے والے چین کے ریٹائرڈ فوجی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
روس کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان، چین نے بھی جواباً سہولت دے دی
چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چننا ہے، چینی عوام تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں، چین کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فتح حاصل کی، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔
