صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔
بنوں ،ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید
انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے ،دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔
علی امین گنڈا پور نے ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبوں کی بھی حمایت کر دی
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشتگردی کے ناسور سے باہمی اتحاد کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
