لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمان سے خطاب میں اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ہے۔ بلکہ یہ 21ویں صدی کا انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے۔
غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ (Gaza) میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطھ پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل اسے خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں سے اور تو کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔ البتہ یہ بحران کو ضرور طول دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، روسی صدر
برطانوی وزیر خارجہ نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ برطانیہ اور اس کے شراکت دار ممالک غزہ میں مزید آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ برطانیہ جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ اور فلسطینی (Palestine) طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم دینے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔
