بیجنگ: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ اور دوطرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا ہے۔ اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نومبر میں ایس سی او سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اور امید کرتا ہوں وزیر اعظم شہباز شریف اس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے بڑھ گئی ، 8 ہزار مکانات تباہ
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ (یو این) سیکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن رہا ہے۔ جبکہ پاکستان خطے میں ہمارا شراکت اور دوست ملک ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ اور روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ جبکہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دینے پر روسی صدر کا شکرگزار ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹوکول پر دستخط کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے روس کا دورہ کر کے بہت خوشی ہو گی۔ آپ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
