افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کے تعداد 3 ہزار ہے۔
افغان ہلال احمرنے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے 8 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 1124 لاشیں مل چکی ہیں۔
افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے ،زلزلے سے کم از کم پانچ صوبوں میں اموات ہوئی ہیں۔
مشکل کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی
مشرقی صوبہ کنڑ میں آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
