بنوں میں دہشتگردوں کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی خوارج تنظیم “فتنہ الخوارج” نے کیا ،دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرا دی،دھماکے سے بیرونی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا، قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
علی امین گنڈا پور نے ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبوں کی بھی حمایت کر دی
واقعے میں تین بے گناہ شہری زخمی ہوئے،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان شہید ہوئے،شہدا میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔
وزیراعظم نے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کی پذیرائی کی،وزیراعظم شہبازشریف نے 5دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ایف سی اور آرمی کے 6جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا، وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا کو پاس اور فیل کرنے کا طریقہ کار سخت قرار
ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،افواج پاکستان ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
