بونیر، خیبر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، ایک گھر سیلابی پانی کی نذر ہو گیا۔
خیبر، جمرود باڑہ اور گرد و نواح میں طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، بارش کا پانی علاقہ نیو آبادی، بیسیغر، بکر آباد، فقیر آباد باڑہ کے گھروں میں داخل ہوا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نکاسیِ آب کا عمل شروع کر دیا۔ریسکیو 1122 خیبر کی ٹیمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلسل مختلف مقامات پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بونیر، پیربابا اور مضافات میں طوفانی بارش کے بعد ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی، گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش پیر بابا کے ندی نالوں میں طغیانی، پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بونیر، پیر بابا اور گرد و نواح میں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
جمرود و ملحقہ علاقوں میں شدید بارش سے جمرود وزیر ڈھنڈ، غنڈی و نیو آبادی میں کمروں کی چھتیں و دیوار گر گئی، کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دو بچے زخمی ہوئے ہیں، خیبر کے علاقے میں پولیس اہلکار مکرم خان کا گھر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیلابی پانی سے مکرم خان کے فارم کے 1600 چوزے بھی بہہ گئے، پولیس اہلکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخومیں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں کہیں کہیں تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، نور پور تھل، لاہور، سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ ہمارے اعمال ہیں اس کو قدرتی آفت نہیں کہہ سکتے، خواجہ آصف
قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، رحیم یار خان، تونسہ، کوٹ ادو اور راجن پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور لیہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، کرم، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔
ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، سندھ کے علاقے سکھر، کشمور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
