شارجہ: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے دی۔
یو اے ای اور افغانستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا میچ شارجہ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
افغانستان کے ابراہیم زادران 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ صدیق اللہ اتل نے 54 رنز بنائے۔ درویش رسولی 10 اور رحمان اللہ گرباز 7 رنز بنا سکے۔ جبکہ کریم جنت 23 اور عظمت اللہ عمر زئی 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یو اے ای کے باؤلرز محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا اور بمرا کا موازنہ بنتا نہیں، وہ اپنے دور کا بہترین فاسٹ بولرہے، وسیم اکرم
یو اے ای کی ٹیم 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان محمد وسیم 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راہول چوپرا 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جبکہ ایتھان ڈی سوزا نے 12 رنز بنائے۔ باقی کوئی کھلاڑی ڈبل رنز کی فیگر نہیں کر سکا۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے 3 اور شرف الدین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
