قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورلیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم (Wasim Akram) نے کہا ہے کہ میرا اور جسپریت بمرا کا موازنہ درست نہیں کیونکہ ہم دونوں مختلف ادوار کے کھلاڑی ہیں اور مختلف انداز میں بولنگ کرتے رہے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنے وقت کا اچھا بولرمانا جاتا تھا اور بمرا آج کے دور کا بہترین فاسٹ بولرہے، دونوں کے درمیان براہ راست موازنہ درست نہیں ہوگا۔
پاکستان نے ایشین مکس مارشل آرٹ یوتھ چیمپیئن شپ میں تین میڈل جیت لئے
انہوں نے مزید کہا کہ میں لفٹ ہینڈ بولرتھا، بھارتی کھلاڑی رائٹ ہینڈ فاسٹ بولرہے اس کا ایکشن، رفتاراورورائٹی سب کچھ منفرد ہے وہ اپنی ٹیم کے لیے میچ ونر بولربن چکا ہے۔
سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ بمراہ کے پاس نہ صرف رفتار (pace) ہے بلکہ وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ اور موو بھی کرسکتا ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے بہترین بولرزمیں شمار ہوتا ہے، اس بات کو سب کو ماننا ہوگا کہ وہ آج کے دورکا بہترین فاسٹ بولرہے۔
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے، جہاں شائقین نے وسیم اکرم کے اس غیرجانبدارانہ اورمثبت رویے کی تعریف کی ہے۔
وسیم اکرم کا فارم میں واپسی کیلئے بابراعظم کو مفید مشورہ
خیال رہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی ورون آرون نےجسپریت کووسیم اکرم سے بہتر قراردے دیا اس بیان کو شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، دیگرصارفین نے ان کے اس بیان کومضحکہ خیزقراردیا۔
بھارتی فاسٹ بولرنے سابق پاکستانی کپتان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 146 وکٹیں والا ریکارڈ 150 وکٹیں مکمل کرکے اپنے نام کیا۔
