واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پردرآمدی ٹیرف مکمل طور پر ختم کرنے کی حالیہ پیشکش کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا تعلق ہمیشہ یکطرفہ رہا ہے ہم نے ہمیشہ رعایت دی لیکن بدلے میں کچھ نہیں ملا۔
امریکی شہری نے 3 ہزار 803 پلاسٹک چپلوں کے جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ بھارت نے امریکی مصنوعات پرٹیرف مکمل طورپرصفرکرنے کی پیشکش کی ہے تویہ پیشکش اب قابلِ قبول نہیں رہی کیونکہ بہت دیرہوچکی ہے، انہیں یہ پہلے کرنا چاہیے تھا۔
صدرنے کہا کہ جب وہ صدارت میں تھے توانہوں نے بھارت کیساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کیلئے متعدد اقدامات کئے مگرنئی دہلی حکومت نے اسوقت مناسب ردعمل نہ دیا، اب بھارت کواحساس ہوا ہے لیکن وقت گزرچکا ہے۔
میری معذرت: وہ ٹاسک جو چیٹ جی پی ٹی نہ کر سکی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اوربھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدرنے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا، وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردارکا ذکرکرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا
دوسری طرف غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرکے ہاتھ پرنیل نے ان کی صحت سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے،انکے ہاتھ پر پڑنے والے نیل کو مختلف تصاویر یا ویڈیوز میں واضح دیکھا گیا ہے۔
