شنگھائی تعاون تنظیم نے دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک رہا ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کی تمام اقسام کو قابل مذمت قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
اعلامیے کے مطابق جعفر ایکسپریس اور خضدار میں بچوں کے اسکول بس پر حملے اور پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے۔ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے وسیع شرکت کے ساتھ حکومت قائم کی جائے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہر قوم کو آزادی سے سیاسی، سماجی اور اقتصادی راستے کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے، دہشتگرد گروہوں کو سیاسی یا کرائے کے مقاصد کیلئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
اعلامیے کے مطابق پاکستان سرحد پار دہشتگردی کی سہولت کاری کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کرتا آیا ہے، جعفر ایکسپریس اور خضدار میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی کردار کو شواہد کے ساتھ ثابت کیا گیا، 24 اپریل کو پاکستان نے پہلگام واقعے پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کا جواب بھار ت نے نہیں دیا۔
