وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
چین کے شہر تیانجن میں شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمے داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جوابدہ ہونا ہو گا۔
چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا اب دہشتگردی کے بیانیے کو قبول نہیں کرے گی، سیاسی مفاد کیلئے ریاستی دہشتگردی کرنے والے باز رہیں ، دہشتگردی اور انتہا پسندی پورے خطے کیلئے سنگین مسئلے ہیں، پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہے ہیں، کسی بھی ملک کیلئے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او علاقائی تعاون اور انضمام کے فروغ کیلئے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاس ہے، جامع مکالمے سے تمام دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں دوریاستی حل کا حامی ہے ، غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور بھوک ہمارے ضمیر پر بوجھ ہے ، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ ہم تمام بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں کا احترام کرتے ہیں۔
