پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں جاری ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کرلی۔
انگلینڈ ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق نے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں چوتھی سنچری ہے۔
وسیم اکرم کا فارم میں واپسی کیلئے بابراعظم کو مفید مشورہ
فارم بیٹر امام الحق نے انگلینڈ ون ڈے کپ میں 8 میچز میں 98.28 کی اوسط سے 688 رنز سکور کئے۔
امام الحق سسایکس، لنکاشائر اور نارتھہمپ شائر کیخلاف بھی سنچریاں سکور کرکے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بن گئے، امام الحق کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے مدعو کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی بلے باز امام الحق کی سنچری کے باوجود یارکشائر کو ہیمپشائر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
