افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی تباہی ، کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق زلزلے سے زیادہ نقصان ننگرہار اور کنڑ میں ہوا ، ضلع نورگل کے کئی دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں ، اموات نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوئیں جبکہ سیکڑوں لوگوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تائیوان کے دارالحکومت میں 6 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں 6 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں منہدم ، درجنوں افراد زخمی
واضح رہے گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔
افغانستان میں زلزلے کے بعد اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
