وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔
ایرانی صدر نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ، وزیراعظم نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔
پاکستان کی خود مختاری اور قومی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، شہباز شریف
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم ، صدر بیلاروس الیگزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف اور ترک صدر طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
