نئی دہلی: بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کر دی۔
جونیئر ہاکی ورلڈ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت کے شہر چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔
ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔
واضح رہے کہ بہار میں جاری ایشیا کپ میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ جس کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوال اٹھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا
بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں۔
بھارتی آفیشل کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے بات چیت کے بعد اس حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔
