نئی دہلی: بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار وشال نے معروف اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ رواں سال مئی میں اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا۔ اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دے دی۔
اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ جو خوب پسند کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی۔ تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔
View this post on Instagram
