وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم نے چین کے تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے چین کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی۔
پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ، 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے
شہباز شریف نے کہا کہ چینی مہارت سے مستفید ہونے سے پاکستان میں مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر احتیاطی تدابیر اور لائحہ عمل استعمال کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوئنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کے مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔
سیلابی صورتحال ، بہاولنگر میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند کر دیئے گئے
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی، متاثرہ خاندانوں کیلئے آج اضافی امدادی سامان کے قافلے حکومت کی جانب سے بھیجے جا چکے ہیں جو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں رہنے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
