امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں کواڈ اجلاس کیلئے بھارت جانا تھا، لیکن اب انہوں نے دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔
چیریٹی میچ،پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے میں لیجنڈز الیون کو شکست دیدی
دوسری جانب جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عرصے میں بھارتی وزیراعظم سے چار مرتبہ فون پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کال نہیں اٹھائی۔
اخبار فرینکفرٹر الگمائنے کی رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔
افغان شائقین بغیر ٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل
رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے امریکا اور بھارت کے تعلقات کسی بحران سے گزر رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کا قریبی تعلق بھی متاثر ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، بالخصوص بھارت کی جانب سے تجارتی معاہدہ فائنل نہ ہونے کے بعد ٹرمپ نے سخت ٹیرف لگا دیا تھا۔
