ابوظہبی: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شارجہ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دوسری کامیابی حاصل کر لیا۔ متحدہ عرب امارات کے آصف خان 77 رن بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ کپتان محمد وسیم 33، دھریو پرشانت 15، محمد ذوہیب 13، صغیر خان اور راہول چوپڑا نے 11،11 رنز کی اننگز کھیلی۔
علی شان شرافو اور ایتھان ڈی سوزا نے 3،3 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے باؤلرز حسن علی 3 اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی۔ جب صاحبزادہ فرحان صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فخر زمان بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد حیدر علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ فخر زمان کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کھلاڑی سلمان آغا بھی یو اے ای کے باؤلر کے آگے کھڑے نہ رہ سکے اور مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔
اوپنر آنے والے صائم ایوب نے بہترین کھیل کا مظاہرین کیا۔ اور 38 گیندوں پر 4 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنانے کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن نواز بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اور 6 چھکے، 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد نواز 25، محمد حارث 1 رن بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چیریٹی میچ،پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے میں لیجنڈز الیون کو شکست دیدی
فہیم اشرف 16، حسن علی 9، سلمان مرزا 3 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنائے۔ اور متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
یو اے ای کے باؤلرز جنید صدیقی اور صغیر خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ حیدر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
