افغانستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے بھائی کے انتقال پر پاکستانی کھلاڑی تعزیت کے لئے میچ کے بعد ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔
راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے، جس پر افغانستان کے کئی کھلاڑیوں نے وفات کی خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
افغان کھلاڑیوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا بھائی خاندان کے لئے باپ کی طرح ہوتا ہے، اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو میچ میں شکست دی، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی افغان ڈریسنگ روم گئے جہاں انہوں نے راشد خان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ پڑھی۔
میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وکٹیں گنوانے کی وجہ سے مومنٹم کھو دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 200 رنز بھی بن سکتے تھے، بیٹرز غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستانی باؤلر وں کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔
