امریکی وفاقی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کئے گئے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالت کے 11 ججوں میں سے 7 نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹیرف لگاتے وقت اپنے اختیارات سے زیادہ استعمال کیا، کیونکہ صدر کو صرف ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت محدود اختیارات دئے گئے ہیں۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکے۔
افغان شائقین بغیر ٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل
واضع رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے گورنر کو برطرف کرنے کی کوشش کی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال امریکی معاشی اداروں کی آزادی کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ ایک اور کیس میں بھی الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فیڈرل ریزرو کے ایک گورنر کو ہٹانے کی کوشش کی تھی، جس نے امریکی معاشی اداروں کی آزادی پر بحث کو مزید تیز کر دیا ہے
