ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں0.62فیصد اورسالانہ بنیادوں پر3.57فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی چھ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
مہنگی ہونے والی اشیا
گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 14.98فیصد، آٹا12.11فیصد،چکن 3.36فیصد، آلو1.52فیصد، سرسوں کا تیل 1.37فیصد، انڈے1.03فیصد، ایل پی جی 0.82فیصد، پکا ہوا بڑا گوشت 0.81فیصد، لہسن0.78فیصد، پرنٹڈ لان 0.23فیصد،جلانے کی لکڑی0.17فیصد اور لانگ کلاتھ کی قیمت میں 0.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سستی ہونے والی اشیا
دال ماش کی قیمت میں 0.43فیصد، دال مسور0.28فیصد، دال چنا0.28فیصد،کیلا0.12فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی0.10فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0.01فیصدکی کمی ہوئی۔
