عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں۔
