یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پرمظاہرے کئے گئے جن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے امریکی اوراسرائیلی سفارتخانوں کے باہرجمع ہو کرغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اورامریکی حمایت کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا،شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر”فلسطین آزاد ہو”، “غزہ پرحملے بند کرو” اور “جنگ نہیں، انصاف چاہیے” جیسے نعرے درج تھے۔
غزہ پر قیامت خیز حملے، مزید 63 فلسطینی شہید
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرغزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنائے اورانسانی جانوں کے ضیاع کو روکے۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورغزہ میں ہونے والے جانی نقصان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا اورکہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم اورجبرکا سامنا کررہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیں خاموشی توڑیں۔
احتجاج پُرامن طورپراختتام پذیرہوا تاہم مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگرغزہ پرحملے نہ رکے تو مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
