قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا بیٹ بیٹ رنز اگلنے لگا ، ون ڈے کپ میں یارکشائر کی جانب سے سات میچوں میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں جڑ دیں۔
کینٹر بری میں انہوں نے کینٹ کے خلاف 73 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا لئے۔ قبل ازیں ہوو میں سسکس کے خلاف 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی بیٹنگ کے باعث یارکشائر نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا
امام الحق نے لنکا شائر کے خلاف 117 اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف 159 رنز بنائے تھے۔ امام الحق انگلش ون ڈے کپ کی سات اننگز میں 97.16 کی اوسط سے 583 رنز بنا چکے ہیں۔
