یو اے ای نے سہ ملکی سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
یو اے ای، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کریں گے۔
متحدہ عرب ا مارات کے اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، علیشان شرافو، آصف خان، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، دھرو پراشر، جنید صدیق، ہرشیت کوشک، محمد فاروق، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان، صغیر خان اور محمد جواد اللہ شامل ہیں۔
دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
ٹورنامنٹ کا آغاز 29 اگست سے ہو گا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ یو اے ای اپنا افتتاحی میچ پاکستان کے خلاف 30 اگست کو کھیلے گی۔
سہ ملکی سیریز میں تینوں ملکوں کی ٹیمیں آپس میں دو دو میچ کھیلیں گی، ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
