وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر فوری انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کو اجلاس کو این ڈی ایم اے نے دریائے چناب، ستلج اور راوی پر سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے وزراء کو فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت کی، علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے سے قریبی رابطہ رکھنے اور مکمل معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دریائی گزرگاہوں کے کنارے آباد افراد کے انخلا کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
شہباز شریف مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائے گا، خیبر پختونخوامیں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
