دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔
رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔۔
اس فہرست میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔
شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز اور 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔
دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری
ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔
چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
