مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیئے گئے ، سیلاب سے مواصلاتی نظام بر طرح متاثر ہوا ہوا ہے۔
پنجاب کے 7 اضلاع میں فوج طلب، سیلاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش جموں، سانبا کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں 368 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کے جنوب مغرب اور کٹھوعہ و ادھم پور کے کچھ حصوں میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے، کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
