چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے استعفےکاسنا ہے لیکن انکا بیان نہیں پڑھا،لوگ فلمیں نہ چلائیں پارٹی عہدے سے استعفی دینا سنجیدہ ایشو ہے۔
عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ
اپوزیشن لیڈر کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے،پارٹی کے کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ سیلابی تباہی کی وجہ سے کچھ وقت بونیر میں گزارا،خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 10 اضلاع متاثر ہوئے،236 اموات اور 120 افراد زخمی ہوئے۔
سیلاب سے بونیر میں 1470دکانیں اور875گھر تباہ ہوئے،55ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ اور 110 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بھی تباہ ہوگیا۔
سلمان اکرم راجہ سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، علیمہ خان
وفاق نے صرف 200 ٹینٹ ،5 جنریٹر اور 5 ڈی واٹرنگ پمپ دئیے،500کلو گرام میڈیسن اور 1400خیمے فراہم کئے گئے،سیلاب متاثرین کیلئے 200 چیک دئیے ۔
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بہت کم امداد کی ہے،ضمنی انتخابات اور بچوں کے امتحانات ملتوی ہونے چاہئیں۔
