بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی مصنوعات پر عائد اضافی امریکی ٹیرف کل سے لاگو ہو گا۔ اور امریکہ نے بھارت پر ٹیرف بدھ سے نافذ العمل ہونے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکی محصولات میں فوری ریلیف یا تاخیر کی کوئی امید نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جھنڈا جلانے پر ایک سال جیل کی سزا ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔
گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کو اچانک منسوخ کر دیا تھا۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں۔ اور اربوں ڈالر کے معاہدے بھی طے پائے تھے۔
