عمان نے ایشیا کپ 2025کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
عمان کرکٹ ٹیم کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے، ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے، ان میں سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان شامل ہیں۔
شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز اور 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
عما ن اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، سفیان یوسف، عامر کلیم، سفیان محمود، محمد ندیم، آریان بشت، کرن سوناولے، ذکریا اسلام، حسنین شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ونائک شکلا، آشیش اوڈیدرا، ندیم خان، شکیل احمد، شکیل احمد اور سامے شری واستو شامل ہیں۔
ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، یاد رہے کہ عما ن کی ٹیم پاکستان، بھارت اور یو اے ای کے گروپ میں ہے۔
