آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے ایران پر یہود مخالف اقدامات کا الزام لگایا گیا ہے، آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کیساتھ تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں بھی معطل کرتے ہوئے سفارتکاروں کو تیسرے ملک منتقل کر دیا ہے۔
برازیل کا اسرائیلی سفیر کو قبول کرنے سے انکار
عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کرے گا، میلبرن اور سڈنی میں یہود مخالف حملوں میں ملوث ہونے پر ایران کے سفیر کو ملک بدر کر رہے ہیں۔
