پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے لارنس، میسن روڈ، ریاض کالونی، مال روڈ، جیل روڈ اورچائنہ چوک سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم خوشگوارہوگیا اوردرجہ حرارت میں واضح کمی محسوس ہو گئی۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روزتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،ادھرمریدکے اورگردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِآب آ گئے۔
شیخوپورہ، ڈسکہ اورسمبڑیال میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، سمبڑیال میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے موسم کو خوشگواربنا دیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
