سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا،سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریل صارفین نے مخالفت کردی۔
چیئرمین اوگرا کی زیر صدارت گیس قیمت میں اضافے پرعوامی سماعت ہوئی ،اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن اخراجات کم کرے، بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی
غیاث پراچہ نے کہا سوئی ناردرن نے پہلے بھی اضافہ مانگا تھا اب 20 روپے اور بڑھا دئیے، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا صارفین کو ریلیف دیں گے، صارفین پر کم بوجھ ڈالنے اور کمپنیوں کے خسارے میں کمی پر توجہ دیں گے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل مرحلہ ہے،عوامی سماعت کرلی ہے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔
