ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 سب زونز تشکیل دے دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ نئے سب زونز ہوں گے، ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹ کی مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نئے سب زونز کی تشکیل سے صوبے بھر کے پاسپورٹ انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پاسپورٹس کے بروقت اجراء میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ کی بروقت اور باوقار فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
