وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ عوام کو قریب لاسکتا ہے۔
مریم نوازکے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھکسان شینا وترا نے عشائیہ تقریب منعقد کی، جس میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اسلام آباد، سی ڈی اے کا پانی اور سیوریج چارجز بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے، جدت اور عوام کی خدمت پنجاب کی ترقی کا ویژن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی مثال قابل تقلید ہے۔
گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن کے ویژن پر چلتے ہوئے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔
