اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا وعدہ تھا کہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان دے گی۔ اور مجھے خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ اور پیپلز پارٹی صرف گھر ہی نہیں بلکہ سولر سسٹم بھی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
