خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل سامنے آ گئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 247 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔
ڈی آئی خان میں آندھی اور طوفانی بارش کی تباہی، ماں بیٹے سمیت 10 افراد جاں بحق
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع بونیر میں سب سے زیادہ 337 افراد جاں بحق ہوئے، ڈی آئی خان میں چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں صوبے میں 2945 مکانات کو جزوی نقصان اور577 مکمل تباہ ہوئے، سیلاب سے 239 اسکول متاثراور 50 اسکول مکمل تباہ ہوئے۔حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔
