واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ 850 ملین ڈالر (85 کروڑ ڈالر) مالیت کے اسلحہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، امریکہ 3,350 جدید میزائل فراہم کرے گا۔
امریکی اخبارکے مطابق ان میزائلوں کی رینج 180 سے 250 کلومیٹر تک ہے جو یوکرین کو روس کے خلاف دفاعی اورجارحانہ حکمت عملی میں طاقت فراہم کریں گے۔
بنگلادیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
معاہدے کے تحت یہ تمام میزائل چھ ہفتوں کے اندریوکرین کوفراہم کیے جائیں گے تاہم ان کے استعمال کی مکمل نگرانی پینٹاگون کریگا یوکرینی افواج ان میزائلوں کوامریکی دفاعی ادارے کی پیشگی اجازت کے بغیراستعمال نہیں کر سکیں گی۔
امریکی ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے اخراجات براہِ راست یورپی اتحادی ممالک اٹھائیں گے جس سے امریکہ پر مالی دباؤ کم رہے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ اور نیٹو کی یوکرین سے وابستگی کو مزید واضح کرتا ہے اورخطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
