ڈیرہ اسماعیل خان، شہراور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔
مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے اوردرختوں کے اکھڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ 11 ہزار کے وی کا مین ٹاورگرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی، مارگلہ ہلز کے تمام اہم ٹریلز بند
پہاڑپورمیں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹا موقع پرہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گریڈ روڈ پرسولرپینل گرنے کے نتیجے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مخلتلف مقامات پر5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 60 سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ڈی آئی خان منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، کئی فیڈرٹرپ کرچکے ہیں اوربعض مقامات پربجلی کی فراہمی مکمل طورپرمعطل ہے۔
ترجمان وزیراعلی کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ اورریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
