ریاض سعودیعرب میں ہجری سال 1447 کا ربیع الاول کا چاند نظرآ گیا ہے جس کے بعد 24 اگست 2025 (بروز اتوار) کو یکم ربیع الاول قراردیا گیا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ مختلف علاقوں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد ہجری کیلنڈرکے تیسرے مہینے کا باضابطہ آغازہوگیا ہے، مکہ میں کلاک ٹاورکوروشن کردیا گیا۔
24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اسپارکو
ربیع الاول کومسلمانوں کے لئے خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی مہینے میں پیغمبرِاسلام حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی صاحبزادہ ابوالخبیرکریںگے۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکومحکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہونگے۔
