بنگلا دیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار 5 سال کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی ہے، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ، ایک ڈویژن ، 7 سنگل بینچ دستیاب ہونگے
اس معاہدے کے تحت پاکستانی اور بنگلادیشی حکام کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے کہا کہ یہ معاہدہ 5 سال کے لئے نافذ العمل ہوگا اور اس معاہدے کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بنگلادیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔
