وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے تقاضوں کےساتھ معیشت کی ترجیحات کو ڈھالنا ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، تاجربرادری کو سہولت کی فراہمی بھی ترجیح ہے۔
پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کے 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبارسے مستفید ہورہے ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے حوالے سے ریگولیشنز کو بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا، 5 سال لگا کر ہم مشکلات سے نکلے ہیں، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی ،برق رفتار اورشفافیت رکھتی ہے۔
جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کےدوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، حکومت کی کوشش ہے سرمایہ کاروں کیلئے سہولت پیدا کرے، کرپٹو مائننگ بھی حکومت کے زیرغور ہے، کرپٹو مائننگ کے حوالے سے کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی۔
