انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے جناح ہائوس حملہ کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کرنے ہیں، ملزم کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔
لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کردی
ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملزم کو ستائیس ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے ملزم کو ڈسچارج کرے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
