وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر غزہ کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی
لاہور سے روانہ ہونے والی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔
